ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مدھیہ پردیش کے سرکاری دفتروں میں لگیں گی پی ایم مودی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی تصاویر

مدھیہ پردیش کے سرکاری دفتروں میں لگیں گی پی ایم مودی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی تصاویر

Sat, 29 Apr 2017 21:30:16    S.O. News Service

بھوپال،29اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے تمام سرکاری دفاتر اوربھون میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی تصاویر بھی لگائی جائیں گی۔ ریاستی حکومت کے فیصلے پر جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے ہدایات جاری کی ہیں۔ جاری سرکاری ریلیز کے مطابق ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم اورریاست کے وزیر اعلی کی تصاویر تمام سرکاری آفس اور بھون میں لامحالہ لگائی جائے۔اس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے شائع کرائے جانے والے تمام اشتہارات میں بھی وزیر اعظم اور ریاست کے وزیر اعلی کی تصویر لازمی طور پر چھاپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔مرکزی حکومت کے ماضی میں جاری احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ قومی لیڈران اور بابائے قوم مہاتما گاندھی، موجودہ صدر، موجودہ وزیر اعظم، پنڈت جواہر لال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل، مولانا عبدالکلام آزاد، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، سوامی وویکانند اور اٹل بہاری واجپئی کی تصاویر سرکاری دفاتر، بھونوں اور کارپوریشن اور چیمبرز کے دفاتر میں لگائی جائیں۔


 


Share: